اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم عمران خان ہی واحد قومی رہنما ہیں، اسد عمر

اسلام آباد،وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد قومی رہنما ہیں۔پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی ناصرف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بلکہ واحد قومی جماعت بھی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے ہر صوبے میں پی ٹی آئی نشستیں جیتنے والی جماعتوں میں پہلے یا دوسرے نمبر پر رہی۔ بلوچستان میں (ن)لیگ صفر جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی 5 ویں نمبر پر رہی، پنجاب اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی صفر جبکہ خیبر پختونخوا میں ان کا تیسرا نمبر رہا، اس طرح ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد قومی رہنما ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker