کھیل

شائقین کا انتظار ختم، ٹکٹوں کی فروخت شروع

لاہور، شائقین کا انتظار ختم اور نیوزی لینڈ سے سیریز کیلیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی جب کہ قیمت 500 سے3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
راولپنڈی میں شیڈول ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی قیمت ایک اور 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے،لاہور میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹکٹ کی قیمت 500 سے3 ہزار روپے مختص ہوئی، ٹکٹ خریدتے اور اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت نادرا سے مظور شدہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا، اصلی شناختی کارڈ بھی ہونا ضروری ہے۔ٹکٹس ٹرانسفر نہیں کی جا سکتیں، 17 سے 18 سال کے افراد کا کم از کم جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا، چہرے کو ماسک سے ڈھانپنا ضروری ہے، بائیو سیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے والے فرد کو اسٹیڈیم سے نکال دیا جائے گا، اعزازی ٹکٹ کے حامل افراد پر بھی یہی شرائط لاگو ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker