اہم خبریںپاکستانصحت

کورونا وبا، مزید 3153 افراد میں وائرس کی تصدیق، 58 مریض جاں بحق

اسلام آباد، ملک میں گزشتہ روز مزید 3153 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 58مریض جاں بحق ہوگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 792 ٹیسٹ کئے گئے، 3 ہزار 153 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ، اس طرح ملک میں اب تک اس وبا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 4 ہزار520 ہوگئی ہے۔گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 ہزار797 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، اس طرح اس وبا سے چھٹکارہ پانے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 86 ہزار 785 تک جا پہنچی ہے۔گزشتہ روز ملک میں کورونا کے مزید 58 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک میں اس وبا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 26 ہزار 720 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 91 ہزار 15 ہے جن میں سے 5 ہزار 370 کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker