اہم خبریںعلاقائی

جی بی کی سوغات کیلائوالمعروف گلگتی چاکلیٹ کی سردیوں میں مانگ بہت بڑھ جاتی ہے

گلگت ،گلگت بلتستان کی معروف سوغات "کیلائو” المعروف گلگتی چاکلیٹ سردیوں میں اسکی مانگ بہت بڑھ جاتی ہے
اخروٹ کی گری کو دھاگے میں پرونے کے بعد انگور کے شیرے میں ڈبو کر سکھایا جائے تو کیلا ئوتیار ہوجاتا ہے، یہ نہ صرف بہت زیادہ لذیذ ہوتا ہے بلکہ یہ کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے مفید ہونے کے ساتھ ساتھ مقوی بھی ہے۔اخروٹ بذات خود کولیسٹرول کے علاج کے لئے ایک کرشماتی حیثیت رکھتا ہے۔ بعض حکما بتاتے ہیں کہ روزانہ دو یا تین اخروٹ کھانے سے کولیسٹرول نارمل لیول پر آجاتا ہے۔ اخروٹ کی گری کو اگر دیکھئے تو بالکل انسانی دماغ کی شکل جیسی ہوتی ہے اور یقینا انسانی دماغ کے لئے مفید ہے۔دوسری طرف انگور کے طبی و غذا فوائد سے کون واقف نہیں ہے۔ ان دو کا آمیزہ یقینا انتہاء فوائد کا حامل ہوتا ھے۔ خاص طور پر موسم سرما کے لئے بہترین تحفہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker