اہم خبریںپاکستان

بابائے قوم کی دانشمندانہ قیادت کی وجہ سے حصول پاکستان کا خواب پورا ہوا، وزیراعلیٰ جی بی

گلگت، وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی دانشمندانہ قیادت کی وجہ سے مسلمانان برصغیر اپنے لئے ایک آزاد ملک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جہاں وہ ایک الگ شناخت کے ساتھ اسلامی شعائر و اصولوں کے مطابق اپنی زندگی گزار سکیں۔
قائد اعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم ان کے اصولوں اور فرامین پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مملکت خداد پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔انشا اللہ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم اپنے پیارے ملک پاکستان کو اس مقام پر پہنچائیں گے جس کیلئے بابائے قوم نے سخت علالت کے باوجود اپنی زندگی کے آخری لمحے تک تگ و دو جاری رکھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker