اہم خبریںعلاقائی

غذر کے سیاحتی مقام ہوپر میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی

غذر ،غذر کے سیاحتی مقام ہوپر میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی،سیلابی ریلہ دریائے غذر میں گرنے سے دریا کا بہاو رک گیا اور مصنوعی جھیل کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔
جھیل گلگت چترال روڑ کو ابھی لپیٹ میں لینے کے بعد کھڑی فصلوں، درختوں اور مال میوشیوں کو بھی کافی نقصان پہنچادیا گیا سیلاب نے گاوں ہوپر کی سیلابی چینل کو بھی بہا لے گیا جسے فصلوں اور درختوں کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے دوسری جانب شندور روڑ پانی کی زد میں ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہیمسافروں کا کہنا ہے کہ سیلاب کو 24 گھنٹہ ہونے کے باوجود بھی انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاص امدادی کاروائی نہیں ہورہی البتہ ٹوریسٹ پولیس کے اہلکار مسافروں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔ہوپر کے متاثرین نے ڈپٹی کمشنر غذر سے اپیل کرتے ہوے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ اولین فرصت میں سیرابی چینل کی بحالی کے لئے اقدام اٹھائیں تاکہ مزید فصلوں اور درختوں کو نقصان ہونے سے بچایا جا سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker