اہم خبریںعلاقائی

کورونا کیسز ،اسلام آباد کے تین سب سیکٹرز کی مزید 32گلیوں کو سیل کر دیا گیا

اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے کیسز پر تین سب سیکٹرز کی مزید 32گلیوں کو سیل کر دیا گیا، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گلیوں کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، سیل کی گئی گلیوں میںسیکٹر جی 6ٹو میں ایک جی 7ٹومیں 2اور سیکٹر جی نائن تھری میں 4سٹریٹس شامل ہیں
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسلام آباد انتظامیہ نے مختلف سیکٹرز کی گلیوں کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسلام آباد کے تین سب سیکٹرز میں 32گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اسلام آباد کے تین سیکٹرز میں 32گلیاں سیل کر دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹرجی 6ون میں 5گلیوں کو سیل کیا گیا ہے ،سیکٹر جی 6ٹو میں ایک گلی کو سیل کیا گیا ہے ،جی 7ٹومیں 2گلیوں کو سیل کیا گیا ہے ، سیکٹر جی نائن تھری میں 4گلیوں کو سیل کیاگیا ہے ،جی ٹین ٹو کی ایک گلی کو سیل کیا گیا ہے ،سیکٹر ایف 10ٹو کی 2گلیوں کو سیل کیا گیا ہے ،سیکٹر جی 13ٹو کی 3گلیوں کو سیل کیا گیا ہے ،سیکٹرای 11ٹو کی 2گلیوں کو سیل کیا گیا ہے جبکہ سیکٹرآئی8فور کی 2گلیوں کو سیل کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker