اہم خبریںپاکستان

نیب نے برطانیہ میں فراڈ کر کے پاکستان آنے والے ملزمان کی 50 ارب کی جائیدادیں منجمند کر دیں

اسلام آباد،نیب نے برطانیہ میں فراڈ کر کے پاکستان آنے والے ملزمان کی 50 ارب کی جائیدادیں منجمند کر دیں۔ نیب ذرائع کے مطابق برطانیہ میں 6 کروڑ پاونڈ مارگیج فراڈ کیس کے ملزمان کی پاکستان میں جائیدادیں منجمد کردی گئیں۔نیب نے ملزمان نثار افضل اور صغیر افضل کی اٹک، فتح جنگ اور رنگ روڈ کے اطراف 10 ہزار کنال جبکہ اسلام آباد اور نواحی علاقوں ترنول، بھڈانہ، تمیر میں 650 کنال اراضی بھی منجمد کردی گئی۔نیب کے مطابق ملزم نثار افضل اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکا۔ اس حوالے سے نیب نے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد سے رجوع کر لیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے ملزم نثار افضل اور تفتیشی افسر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 17 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker