اہم خبریںپاکستانتجارت

جس حکومت میں غریب کا چولہا نہ جلے، وہ نہیں چل سکتی ،شہبازشریف

لاہور،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایک ہفتے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید مذمت کی اورکہا کہ تین سال میں موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ظلم سے عوام کی صرف چیخیں نکلوائی ہیں۔۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں ایک ہفتہ میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کی شدید مذمت کی ہے ان کا کہنا تھا ایک ہفتے میں کھانے پینے اور روزمرہ اشیاکی 24 قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ عوام سے ظلم، زیادتی اور بدترین استحصال ہے ایک ہفتے میں مہنگائی کی اوسط شرح 13.64 فیصد ہونا حکومت کے موجود نہ ہونے کا ثبوت ہے ۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غریب طبقات کے لئے مہنگائی کی شرح 17.02 فیصد ہونے سے ملک میں بدترین غربت میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے 20 کلو آٹا 58 روپے مہنگا ہونے کا مطلب ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں انڈے ، گھی، کوکنگ آئل، دال، لہسن، دودھ، دہی، چاول، گوشت کی قیمتوں میں مزید اضافہ عوام کی برداشت سے باہر ہے ان کا کہنا تھا کہ گھی کی قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد، کوکنگ آئل 37، چکن 39 فیصد مہنگا ہونا ظلم کی بدترین شکل ہے بجلی گزشتہ سال کے مقابلے میں 47 فیصد اورایل پی جی 46 فیصد مہنگی ہوئی جو حکومتی نااہلی اور کرپشن کا شاخسانہ ہے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جوتے 33 فیصد مہنگے ہونے کا مطلب ہے کہ حکمران قوم کے پیر ننگے کرنے پر تلے ہوئے ہیں یہ ظلم کی حکومت ہے جو چل نہیں سکتی ۔انہوں نے کہا کہ جس حکومت میں غریب کا چولہا نہ جلے، وہ نہیں چل سکتی ۔انہوں نے کہا کہ تین سال میں موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ظلم سے عوام کی صرف چیخیں نکلوائی ہیں موجودہ حکمرانوں نے قوم کو کوئی ریلیف نہیں، صرف تکلیف دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker