
راولپنڈی،لانس نائیک عادل جان اقوام متحدہ کے مشن دارفرمیں دوران ڈیوٹی شہید ہوگئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق اقوام متحدہ کے مشن دارفرمیں خدمات انجام دینے والے 38سالہ لانس نائیک عادل جان دوران ڈیوٹی شہید ہوگئے،لانس نائیک عادل جان کا تعلق ایف سی بلوچستان سے تھا،لکی مروت کے رہائشی لانس نائیک عادل جان اقوام متحدہ کے مشن دارفرمیں شہریوں کے تحفظ، انسانی امداد کی فراہمی پرمامورتھے، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اب تک 156پاکستانی فوجی جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔