دلچسپ

مرد اور عورت کی الگ الگ زبانیں

ابوجا،نائیجیریا میں ایک ایسی برادری موجود ہے جس کی خواتین اور مرد الگ الگ زبانیں بولتے ہیں،یہ برادری نائیجیریا کی کراس ریور سٹیٹ میں رپائش پذیر ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس برادری کا نام اوبانگ ہے ۔ مرد اور عورتیں اپنی گفتگو کے جملے اپنے حساب سے بناتے ہیں۔مثلا کپڑوں کے لیے مرد نکی کا لفظ استعمال کرتے ہیں جبکہ خواتین اریگا کا، کچی کا مطلب مردوں کیلئے درخت ہے جبکہ عورتیں اسے اوکوینگ بولتی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اوبانگ مرد اور خواتین ایک دوسرے کی باتیں بخوبی سمجھتے ہیں کیونکہ لڑکیاں اور لڑکے اپنے والدین کے ساتھ ہی رہتے ہیں اس لیے وہ دونوں زبانیں سیکھ جاتے ہیں ۔آج جیسے جیسے انگریزی زبان نائیجیریا کے نوجوانوں کی زندگیوں میں داخل ہوتی جا رہی ہے ، اوبانگ زبانیں خطرے سے دوچار ہیں، کیونکہ یہ صرف بولیاں ہیں، اس لیے ان کی اگلی نسل میں منتقلی کا انحصار بڑوں کے سکھانے پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker