
کابل،داعش کمانڈر فاروق بنگلزئی مبینہ طورپرافغان طالبان کیساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگیا، فاروق بنگلزئی افغانستان کے ضلع زرنج نمروز میں مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق فاروق بنگلزئی داعش میں شامل ہونے سے پہلے لشکر جھنگوی کیلئے کام کرتا تھا، فاروق بنگلزئی ننگر ہار افغانستان سے نیٹ ورک کی سہولت فراہم کرتاتھا، فاروق بنگلزئی کی افغان سابق پولیس چیف عبدالرزاق اچکزئی سے گہری رقابت تھی۔ ذرائع کے مطابق بنگلزئی این ڈی ایس اور را کی مدد سے پاکستان میں درجنوں دہشتگردی کے واقعات کا براہ راست ذمہ دار تھا۔ پاکستان میں دہشتگردی کے درجنوں واقعات میں براہ راست ملوث تھا اور بلوچستان میں ہزارہ کیمونٹی اورعیسائی برادری اورپولیس اہلکاروں کونشانہ بنایا، بلوچستان میں کوئلہ کان کنوں کا قتل بھی فاروق بنگلزئی کے حکم پر کیا گیا۔