اہم خبریںتجارتعلاقائی

یاسر الیاس کی تاجر برادری کیلئے گراں قد ر خدمات پر خراج ِ تحسین پیش کرتے ہیں ، اکرم فرید

اسلام آباد،چیئرمین فانڈر گروپ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایم اکرم فریدنے ”آئی سی سی آئی پاکستان پراپرٹی،ہائوسنگ وکنسٹرکشن ایکسپو ”2021کی اختتامی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں تینوں منسلک شعبوں کو ایک پلیٹ فارم میں پروجیکشن کا موقع دینے سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ تعمیرات روزگار فراہم کرنے کا سب سے بڑا اور اہم شعبہ ہے جس سے مزید کئی ذیلی صنعتیں وابستہ ہیں جو ملکی ترقی میں اساس کا درجہ رکھتی ہیں۔چیئرمین فانڈر گروپ نے مزید کہاکہ معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنے میں شعبہ تعمیرات ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتا ہے جس بڑھوتری کے لئے موجودہ حکومت نے تاریخی اقدامات کئے ہیں جو لائق تحسین ہیں اس لئے صدر آئی سی سی آئی سردار یاسر الیاس نے تعمیراتی صنعت اور اس سے وابستہ شعبوں کی رونمائی اور پذیرائی کے لئے ایک عظیم نمائش کا انعقاد کیا جس کو اندرونِ وبیرونِ ملک سراہا گیااور داد ملی جس سے چیمبر کا سر فخر سے بلند ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کا اس ایکسپو کا افتتاح کرنا اس امر کی دلیل ہے کہ وہ شعبہ تعمیرات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں جس سے جمود کا شکار معیشت کے لئے ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔میاں اکرم فرید نے کہاکہ سردار یاسر نے کورونا وبا کے باوجود ایک ایک دن کو تاجر خدمت کو شعار بنایا اور اس سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔حال ہی میں ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ چوتھے بزنس ایکسی لینس ایوارڈزسردار یاسر اور ان کی پوری ٹیم کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے پوری بزنس کمیونٹی کا سر فخر سے بلند ہے اور تاجروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔سردار یاسر اور ان کے پیشروں کی کوششوں سے قومی اسمبلی نے رینٹ کنٹرول ایکٹ کاترمیمی بل پاس کر لیا ہے جو چیمبر کی بڑی کامیابی ہے۔اسلام آباد میں مارکیٹوں کے گوناگوں مسائل ہیں جس کو صدر اسلام آباد ایوان صنعت وتجارت نے انتہائی جانفشانی اور مستقل رابطوں سے سی ڈی اے سے حل کروائے جن میں سڑکوں کی بحالی وکشادگی،فٹ پاتھوں کی مرمت،سٹریٹ لائٹس کی بحالی،فلٹریشن پلانٹس،پارکس کی تزین وآرائش شامل ہے۔اس سال چیمبر کے عہدیداران نے سی ڈی اے کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کر کے صنعتی پلاٹوں پرملٹی ٹریڈ کی اجازت کے علاہ ٹریڈچینج کے لئے بھی کامیابی حاصل کی۔کووڈکی وبا کے زمانہ میں چیمبر نے ویکسین کے لئے انتظامات کئے اور علاوہ ازیں اس سال چیمبر نے ایمبولینس خرید کر تاجر برادری کا مطالبہ پورا کردیا ہے۔کرونا وائرس کی بندشوں کی وجہ سے حکومت نے کاروباری اوقات میں کمی کردی تھی لیکن سردار یاسر الیاس خان کی قیادت میں چیمبر نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ایک کامیاب ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا۔اس مقصد کے لئے چیمبر کی بلڈنگ کو کروناویکسی نیشن سنٹر قراردیا گیا۔جس میں تاجروں اور صنعت کاروں اور ان کے اہل خانہ وملازمین کی ویکسی نیشن کی گئی علاوہ ازیں کاروباری بندشوں کو کم کرنے کے لئے این سی اوسی کے حکام کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کی گئیں جس سے نتیجہ میں حکومت کی جانب سے نرمی کی گئی۔میاں اکرم فریدنے کہا کہ اس سال بھی فانڈر گروپ کی رہنمائی میں چیمبرنے اپنے معزز ممبران کی سہولت کے لئے ICT Administration desk،ایف بی آر،پولیس،پاکستان کسٹمز،FTOکے ڈیسک قائم کئے تاکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے ان محکموں کے چکرلگانے کی بجائے ممبران کو تمام سروسز یہاں حاصل ہوں۔ چیمبر کی کوششوں سے سی ڈی اے نے اس سال کہوٹہ انڈسٹریل ایریا کی ترقی کے لئے تیس کروڑ کا بجٹ مختص کیا ہے۔میاں اکرم نے کہاکہ سردار یاسر کی کامیابیوں فہرست لمبی ہے لیکن چند چیدہ چیدہ باتوں کو ذکر ضروری ہے جن میں ممبران کی سہولت کے لئے مختلف ہسپتالوں،لیبارٹریوں،سکولوں،کالجوں،یونیورسٹیوں اور پی آئی اے سمیت اہم اداروں سے معاہدے کئے گئے۔سرداریاسر الیاس کی قیادت میں مینگو فیسٹیول منعقد کیاگیاجس میں آموں کی قریبا ایک سو ساٹھ اقسام کو نمائش کے لئے پیش کیاگیاجس کا افتتاح مشیر تجارت جناب عبدالرزاق داد نے کیا۔اس سال چیمبر نے پہلی بار ایک بڑا آٹو شو منعقد کیا جس میں دنیا کے ٹاپ آٹو برینڈز سمیت بہت سی گاڑیوں کو نمائش کے لئے پیش کیاگیا۔تاجر برادری میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے چیمبر نے سائیکلنگ گالا منعقد کروایا جس میں ملکی وغیر ملکی سائکلسٹس نے شرکت کی۔اسلام آباد چیمبر ایک نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے کوشاں ہے جس کے نتیجہ میں حکومت نے اصولی طور پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔علاوہ ازیں چیمبر نے نیوٹیک یونیورسٹی،ایچ ایم سی،ایچ آئی ٹی ودیگر اداروں سے کاروباری شراکت داری و مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخظ کئے۔ بااختیار خواتین کا شعبہ قائم کیا اور اس سلسلے میں خاتون اول محترمہ ثمینہ علوی کو چیمبر میں مدعو کیااور خواتین کو ایوارڈز دلوائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker