
اسلام آباد،صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس13ستمبر کوطلب کرلیا، صدر مملکت چوتھے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس13ستمبر کوطلب کرلیا، صدر مملکت چوتھے پارلیمانی سال کے یآغازپرمشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ، صدر مملکت نے آرٹیکل 54 اور 56 کے تحت مشترکہ اجلاس طلب کیا۔اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی کا مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا ، جس میں صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے نکات پرگفتگو کی گئی۔