اسلام آباد،جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں تیز بارش سے متعدد سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔سی ڈی اے کی بروقت کارروائی سے متعدد روڈ پانی سے کلئیر کر دئیے گئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے ۔کٹاریاں پل پر بڑا سیلابی ریلہ نالہ لئی میں داخل ہونے سے پانی کی سطح 18 فٹ تک بلند ہو گئی،گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 12 فٹ تک بلند ہو گئی۔ذرائع کے مطابق ایم ڈی واسا بھاری مشینری کے ہمراہ گوالمنڈی پل کے مقام پر موجود ہیں ۔پاک فوج کا عملہ بھی گوالمنڈی نالہ لئی پہنچ گیا۔ریسکیو 1122 سمیت دیگر اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔نالہ لئی ہے اطراف ریسکیو 1122کے غوطہ خور اور امدادی اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024