اہم خبریںعلاقائی

حریت رہنما یاسین ملک کی والدہ اور بہن کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد،حریت رہنما یاسین ملک کی والدہ اور بہن کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں جبکہ یاسین ملک کی والدہ کی صحت بیٹے کی جدائی میں دن بدن بگڑتی جارہی ہے۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ والدہ کو اپنے اکلوتے بیٹے سے ملاقات بھی نہیں کروائی جاتی۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یسین ملک سمیت انکی والدہ کی صحت کے لیے دعا کی جائے۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری رہنما راجہ معراجِ الدین کی والدہ بھی سرینگر میں انتقال کر گئی جبکہ حریت رہنما راجہ معراج الدین کلوال گزشتہ چار سال سے تہاڑ جیل میں ہیں۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بیٹے کی جدائی میں معراجِ الدین کی والدہ شدید علیل ہو گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں معراجِ الدین کی فیملی کے ساتھ ہیں۔ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے معراجِ الدین کو رہا کرے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker