اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن جیسے ادارے کو آگ لگا دیں ، اعظم سواتی

اسلام آباد(آئی پی ایس)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں حکومتی گرما گرمی کے بعد الیکشن کمیشن کے نمائندے اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سینیٹر تاج حیدر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں، ایسے اداروں کو آگ لگا دینی چاہیے۔اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا ضامن ہے، الیکشن کمیشن ہمشیہ دھاندلی کرتا رہا ہے۔اعظم سواتی کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن کے حکام اجلاس سے احتجاجا واک آوٹ کر گئے۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پوچھا کہ اعظم سواتی بتائیں کہ الیکشن کمیشن نے کس سے پیسے لیے ہیں۔ کیا الیکشن کمیشن نے ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے پیسے لیے ہیں؟اس پر اعظم سواتی نے کہا کہ میں نے بالکل درست بات کی ہے۔بعد ازاں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور سینیٹر کامران مرتضی الیکشن کمیشن کے حکام کو منانے گئے جس پر الیکشن کمیشن کے سپیشل سیکریٹری نے کہا کہ حکومتی وزرا نے گذشتہ روز ایوانِ صدر میں ہونے والے اجلاس میں بھی بدتمیزی کی اور آج کمیٹی اجلاس میں الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے گئے۔انہوں نے کہا ایسے ماحول میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکتے۔علی محمد خان اور سینیٹر کامران مرتضی الیکشن کمیشن کے حکام کو منانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جب سے الیکشن کمیشن بااختیار ہوا ہے انہیں تکلیف ہو رہی ہے۔فاروق ایچ نائیک نے حکومتی وزیر کے سخت ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خود آئین سے الیکشن کمیشن کا نکال دیںم حکومت خود الیکشن کروائے۔وفاقی وزیر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو بجٹ، سکیورٹی اور سٹوریج کے حوالے سے خط لکھا کہ حکومت سے آپ کیا چاہتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن کا کوئی جواب نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کا فیصلہ ایگزیکٹو اتھارٹی (حکومت)نے کرنا ہے یا ادارے نے؟ کس نے بھی الیکٹرک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے اخراجات کے حوالے سے تخمینہ نہیں۔ اخراجات کا تخمینہ حکومت نے نہیں لگایا۔بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ای وی ایم دھاندلی نہیں روک سکتی، ای وی ایم میں سٹفنگ نہیں ہو سکتی، ای وی ایم کا کسی چیز سے لنک نہیں، ای وی ایم سے نکلنے والی پرچی ٹرانسپیرنٹ ڈبے میں گرے گی۔الیکشن کمیشن نے ٹیمپرنگ کی بات کی، ای وی ایم کا آڈٹ موقع پر ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker