اہم خبریںپاکستانعلاقائی

سردار تنویر الیاس کی صدارت میں تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کی 13 رکنی گورننگ باڈی کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)آزاد جموں و کشمیر میں تحریک انصاف کی مضبوط حکومت کے قیام کے بعد جماعتی ڈھانچے کی تشکیلِ نو ،چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے آزاد جموں وکشمیر کا نیا تنظیمی ڈھانچہ قائم کردیا ۔سردار تنویر الیاس کی صدارت میں تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کی 13 رکنی گورننگ باڈی کا اعلان کردیا گیا۔اس حوالے سے چیف آرگنائزر کی جانب سے نئی گورننگ باڈی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ منصور خان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری، سردار ارشاد محمود کوسیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا جبکہ ظفر انور سینئر نائب صدر مقرر ،اظہر صادق اور میر عتیق کو نائب صدارت کے فرائض سونپ دئے گئے ،عامر نذیر بطور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خدمات سرانجام دیں گے ،سردار قاضی اسرائیل، سکندر بیگ، سردار مرتضی طاہر، چودھری مقبول اور سلیم بٹ بالترتیب مظفرآباد، میرپور، پونچھ، جموں اور ویلی ڈویژنز کیلئے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کردیے گئے۔سیکرٹری مالیات کی ذمہ داریاں ذوالفقار عباسی کو سونپ دی گئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker