اہم خبریںپاکستان

عالمی برادری انسانی حقوق کی بنیاد پر افغانستان کی امداد کرے،منیر اکرم

نیویارک(آئی پی ایس )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا، 18 ملین افغانیوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے، عالمی برادری انسانی بنیادوں پر کابل سے تعاون کرے۔تفصیلات کے مطابق نیو یارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ آج افغانستان اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے،18 ملین افغان عوام کو فوری امداد کی ضرورت ہے، عالمی برادری انسانی بنیادوں پر کابل کی امداد کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغانستان کے منجمد اکانٹس کا بحال ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان عوام کی امداد کیلئے 3 جہاز بھیجے ہیں، پاکستان میں اب بھی 30 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں، افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،ماضی میں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئی افغان حکومت ملک میں امن اور انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker