اہم خبریںپاکستان

چیئرمین سینیٹ کی وفد کے ہمراہ عمرے کیلئے سعودی عرب آمد، قونصلیٹ جدہ کے افسران کے علاوہ رائل سعودی پروٹوکول کے افسران نے خیر مقدم کیا

جدہ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وفد کے ہمراہ عمرے کے لیے سعودی عرب آمد، قونصلیٹ جدہ کے افسران کے علاوہ رائل سعودی پروٹوکول کے افسران نے ان کا خیر مقدم کیا۔
چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ صادق سنجرانی نے مکہ مکرمہ پہنچ کرعمرہ ادا کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ جمعے کوروضہ رسول پر حاضری اور مسجد نبوی میں نمازوں کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ جائیں گے۔ اتوار کی صبح ان کی وطن واپسی ہوگی۔ چیئر مین سینیٹ وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے تو قونصلیٹ کے افسران ،مجلس شوری کے نمائندے،چیف آف رائل پروٹوکول اور دیگر حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker