اہم خبریںپاکستانتعلیمصحت

کورونا پابندیوں میں توسیع، تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ،این سی او سی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کورونا پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق پابندیوں کا اطلاق 15 ستمبر تک ہوگا، جس کے تحت ان ڈور اور آئوٹ ڈور اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق جم اورپبلک ٹرانسپورٹ بھی 15 ستمبر تک کیلئے بند رہیں گے جبکہ تعلیمی ادارے بھی مزید ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کرونا سے متاثر ہونے والے حساس اضلاع میں ایک ہفتے بعد تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ ہفتے میں صرف تین روز کھلیں گے۔این سی او سی کے مطابق مذکورہ فیصلوں کے نتائج کو دیکھنے کے لیے 15 ستمبر کو اجلاس ہوگا، جس میں پنجاب، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد کے کیسز اور اعداد و شمار کو دیکھ کر مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ آج صبح این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 84 افراد کرونا سے انتقال کر گئے۔ علاوہ ازیں گزشتہ گھنٹوں کے دوران کرونا کے 4062 نئے کیسز سامنے آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker