اہم خبریںپاکستان

شرپسندوں سے پوری طاقت سے نمٹیں گے،سیاسی و عسکری قیادت کا عزم

اسلام آباد،وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، کمیٹی نے ملکی داخلی سیکیورٹی، سی پیک منصوبوں اور چینی باشندوں کیلئے سیکیورٹی رسک بننے والے شرپسند عناصر کے خلاف پوری طاقت سے نمٹنے پر اتفاق کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی وزرا، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی، وزیراعظم آزاد کشمیر، صوبائی چیف سیکرٹریز، مشیر قومی سلامتی، صوبائی آئی جیز، وفاقی سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی صورتحال اور ملک پر اس کے ممکنہ مضمرات کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے قلیل، وسط اور طویل مدتی اہداف سمیت ملکی داخلی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں سائبر سکیورٹی، جاسوسی اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں عدالتی اور سول اصلاحات سے متعلق اقدامات پر بھی فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہر ہدف کے لیے کارکردگی کے معیار اور ٹائم لائنز دینے، نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات کرائسز مینجمنٹ سیل کی نگران ہوں گی۔اعلامیے کے مطابق پرتشدد اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے اقدامات پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا جب کہ قومی سلامتی کوبراہ راست متاثر کرنے والے عوامل سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سی پیک اورنان سی پیک پرکام کرنے والے غیرملکیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سی پیک بالخصوص چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائیگی۔ اعلامیے کے مطابق داخلی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت چکائی ہے، نظرثانی شدہ پلان کے تحت روابط بڑھانے اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، مسلح افواج، پولیس، انٹیلی جنس اداروں کی قومی سلامتی کے لیے کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker