اہم خبریںپاکستان

قومی ایوارڈ یافتہ سنیئر صحافی وماہر افغان امور رحیم اللہ یوسفزئی انتقال کر گئے، سیاسی رہنمائوں ،سماجی و صحافتی حلقوں کا دکھ اور افسوس کا اظہار

پشاور، قومی ایوارڈ یافتہ سنیئر صحافی وماہر افغان امور رحیم اللہ یوسفزئی انتقال کر گئے ۔
تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار و صحافی رحیم اللہ یوسفزئی انتقال کر گئے ،رحیم اللہ یوسفزئی طویل عرصے سے علیل تھے، وہ مختلف ٹی وی چینلز سے وابستہ رہے اور افغان امور کے ماہر تھے ، انکی صحافتی خدمات پر انہیں ایوارڈسے بھی نوازا گیا، وہ ستمبر 1954میں پیدا ہوئے ، انہیں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے انٹرویو سے بے حد شہرت ملی،مرحوم کی نمازہ جنازہ کل گیارہ بجے مردان کاٹلنگ انذرگئی نزد سوات ایکسپریس وے کاٹلنگ انٹرچینج کے قریب خان ضمیر بانڈہ میں ادا کی جائے گی۔ رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر ملکی سیاسی رہنمائوں سمیت سماجی و صحافتی حلقوں کی طرف سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker