
اسلام آباد، وفاقی محتسب میں ہائوسنگ فانڈیشن کے جرنلسٹ پلاٹ کوٹہ عملدرآمد کیس کی سماعت ،وزارت اطلاعات نے صحافیوں کی مجوزہ فہرست پیش کرنے سے پھر معذوری کا اظہار کر دیا۔
وزارت اطلاعات کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے ججز ، بیوروکریٹس، جرنلسٹس کے پلاٹ کوٹہ پالیسی پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم نے منظورنظر ججز ، بیوروکریٹس، جرنلسٹس کا پلاٹ کوٹہ ختم کرنے کا کہا ہے ،حکومت کی نئی پالیسی تشکیل پانے پر ہی صحافیوں کے پلاٹ کوٹہ کی فہرستوں پر حتمی فیصلہ ہوگا۔ وفاقی محتسب نے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ، ڈی جی وزارت اطلاعات کو 29 ستمبر کو طلب کرلیا۔وفاقی محتسب کی طرف سے حکم دیا گیا کہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ صحافیوں کے پلاٹ کوٹہ والی فہرست لیکر خود آئندہ سماعت پر پیش ہوں ۔