اہم خبریںپاکستان

پی ایم ڈی اے، صحت کارڈ سمیت تمام مطالبات حکومت کی ترجیحات ہیں، کنول شوذب

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما کنول شوذب نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی اے، صحت کارڈ سمیت صحافیوں کے تمام مطالبات پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات ہیں ، ورکنگ وویمن جرنلسٹس کے تمام مطالبات کی حمائت کرتے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیشنل پریس کلب میں وویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت منصوبہ بندی کنول شوذب نے کہا کہ پی ایم ڈی اے بھی صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ایک کاوش ہے جس پہ مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان صحافی خواتین کے لیے دفاتر کے ماحول کو سازگار بنائیں، ادارے سے کئیر سنٹرز اور میٹرنٹی کے دوران چھٹیوں کی پالیسی پہ عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ اس موقع پہ وویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی کنوئینر فوزیہ کلثوم رانا نے مطالبہ کیا کہ بلا تفریق صحت کارڈ کا اجرا کیا جائے اور ہائوسنگ فانڈیشن میں صحافی خواتین کو پچاس فی صد کوٹہ کے تحت پلاٹس کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پہ پرائڈ آف پرفارمنگ عشرت فاطمہ نے کہا کہ خواتین کے تعمیری کردار کے مد نظر رکھتے ہوئے حکومت فیصلہ سازی میں شمولیت دے۔ فاونڈر ممبر مائرہ عمران نے میڈیا ہاسز میں جنڈر آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا اور لائیسنس کے اجرا کو اس سے مشروط کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ یہ تقریب خصوصی طور پہ پارلیمانی رپورٹرز ایسو سی ایشن کی جانب سے نو منتخب واک آٹ کمیٹی کی چیئرپرسن نئیر علی اور ایگزیکٹو ممبرز عائشہ ناز اور صبا بجیر کو مبارکباد دینے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ اس موقع پہ نامور ورکنگ صحافیوں نے کنول شوذب کو میڈیا میں درپیش مسائلِ سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پہ عشرت فاطمہ، مائرہ عمران، نئیر علی ، عائشہ ناز، صبا بجیر، شازیہ نئیر، عمرانہ کومل ، افشاں قریشی، انیلہ محمود، نبیلہ حفیظ، اسما شائق، حنا درانی، اسما شوکت ، قرات العین حیدر، مہوش فخر، صدف افضل، انیلہ بشیر، سدرہ خان، فرح ناز، صباحت خان، نیلم ارشد، اسما پروین، فائزہ شاہ، فوزیہ علی، صوبیہ مشرف سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker