اہم خبریںصحتعلاقائی

سی ڈی اے ہسپتال میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری، 84 ہزار شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ کی ہدایت پر سی ڈی اے ہسپتال نے 84ہزار شہریوں کوانسداد کورونا و یکسین لگا دی گئی ،ویکسین لگوانے والوں میں 80فیصد سے زائد سی ڈی اے ملازمین اور انکے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق اس مقصد کے حصول کیلئے مختلف شفٹوں میں سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا کر شہریوں کو جلد ویکسین کی سہولت بہم پہنچانے کو یقینی بنایا گیا ہے ، اس ضمن میں حکومت کی ہدایت پر کورونا ویکسین کی سہولت فراہم کرنے والے عملے کو کوویڈ رسک الائونس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker