اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ ایوان بالا کے پارلیمانی وفد نے خانہ کعبہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی۔ چیئرمین سینیٹ و پارلیمانی وفد نے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ پارلیمانی وفد میں سینیٹر مشاہد حسین سید،سینیٹر ڈاکٹر سکندر مندھرو، سینیٹر مولانا غفور حیدری اور سینیٹر دلاور خان شامل ہیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو سعودی حکومت کی جانب سے خصوصی طور پر دورے کی دعوت دی گئی ہے۔ سعودی عرب پہنچنے پر چیئرمین سینیٹ و پارلیمانی وفد کا شاہی پروٹوکول کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا۔