بین الاقوامی

مسلم لیگ (ن )سعودی عرب کے زیرِ اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

جدہ (خالد نواز چیمہ)پاکستان مسلم لیگ (ن )سعودی عرب کے زیرِ اہتمام ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے میزبان چیئرمین پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب چوہدری لیاقت علی بھٹہ تھے جبکہ تقریب کی صدارت مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے کی۔ سابق سعودی جنرل ، گبون اور سینیگال کے قونصل جنرل شیخ احمد فاروقی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ، پاکستانی کمیونٹی کے مختلف مکاتبِ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پہ ملک منظور حسین اعوان مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب نے سعودی افواج کے سابقہ افسران کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے پاکستان کی افواج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے تقریب میں شرکت کی اور سینیگال کے قونصل جنرل اور گبون کے قونصل جنرل سعودی اور پاکستانی کمیونٹی کا بھرپور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر سابق سعودی جنرل ( ر) محمد الجھانی کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عوام کے دل کے بہت قریب ہے، ہماری دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ پاک فوج نے ہمیشہ سعودی افواج کے ساتھ ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ قونصل جنرل گبون ڈاکٹر ابراہیم اورقونصل جنرل سینیگال ڈاکٹر ابو بکر کا کہنا تھا کہ مسلم امہ میں پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مضبوط دفاعی صلاحیت ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان ایک اہم صنعتکار بھی ہے۔ ہم ہمیشہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ مقررین میں ڈاکٹر فیض العابدین، میجر جنرل (ریٹائرڈ )محمد الحارٹی حافظ عبدالماجد، چوہدری خالد رشید، بلو شیر وڑائچ، خواجہ حماد میاں محی الدین سردار اشفاق، امیر محمد خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب کے معزز مہمانوں میں قونصل تجارت غنا محمد صالح، کمرشل قونصل چاد سیو ، ڈاکٹر منصور میمن، شیخ احمد فاروقی، شیخ عبدالرحمان الجیلانی، صغر الغامدی، ملک عاصم اعوان، اسرار خان،،نمائندہ سعودی میڈیا محمود السید، قاضی الیاس، طارق ندیم، فہیم ملک، خالد رفیق، خالد چیمہ عبدالشکور اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker