اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان کی طرف سے افغان عوام کیلئے خوراک اور دوائیوں سمیت ایک سی130 طیارہ افغانستان پہنچ گیا جبکہ دیگر امدادی سامان زمینی راستے سے روانہ کر دیا گیا ہے، پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان عوام کی مدد جاری رکھے تاکہ انسانی المیے سے بچا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے 30 ٹن خوراک اور ادویات لے کر طیارہ افغانستان پہنچ گیا۔ کابل میں پاکستان کے سفیر اور افغان حکام نے امدادی سامان وصول کیا۔وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کا سی 130 طیارے امدادی سامان لے کر کابل پہنچا،حامد کرزئی ائیرپورٹ پر پاکستانی سفیر اور اعلی حکام نے امدادی اشیا وصول کیں، امدادی سامان میں 10 ٹن آٹا، 1.5 ٹن گھی اور ادویات کی بڑی مقدار شامل ہے۔یاد رہے گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فضائی راستے سے فوری امداد کے بعد زمینی راستے سے امداد بھی بھجوائی جائے گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت موجودہ مشکل صورتحال میں افغان بھائیوں کی امداد جاری رکھے گی، عالمی برادری بحران میں افغانستان کی انسانی بنیادوں پر امداد کیلئے کردار ادا کرے۔ عبوری افغان حکومت کے اعلان پر ردعمل میں ترجمان کا کہنا تھا امید ہے عبوری افغان حکومت ملک میں امن و سلامتی کیلئے کام کرے گی۔
Received today at Kabul airport first C-130 of PAF carrying relief goods in food & medicines out of 36 MT package & delivered to Afghan Public Health @SMQureshiPTI @fawadchaudhry @ForeignOfficePk @FMPublicDiploPK @PakinAfg pic.twitter.com/wsYmJY4Um3
— Mansoor Ahmad Khan (@ambmansoorkhan) September 9, 2021