اہم خبریںپاکستان

نورمقدم قتل کیس :تمام ملزمان 23 ستمبر کو طلب

اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ نے نورمقدم قتل کیس میں ظاہرجعفر سمیت تمام ملزمان 23 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے کہا تمام ملزمان کی حاضری کے بعدچالان کی کاپیاں تقسیم ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی ،ایڈیشنل سیشن جج عطاربانی نے کیس کی سماعت کی، مرکزی ملزم ظاہرجعفر ،والدین اور3 دیگرملزمان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔وکیل نے بتایا کہ 6 دیگرتھیرپی ورکس کے ملزمان ضمانت پرہیں ،عدالت طلب کرلے، جس پر عدالت نے کہا جوملزمان رہ گئے ہیں ان کوآئندہ سماعت پرحاضری کیلئے بلارہے ہیں، جب تمام ملزمان کی حاضری لگ جائیگی توچالان کی نقول تقسیم کریں گے۔وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ان کیمرہ سماعت کی درخواست دیں گے، جس پر عدالت نے کہا جب درخواست آئیگی توقانون کیمطابق دیکھ لیں گے۔عدالت نے نورمقدم قتل کیس میں ظاہرجعفر سمیت تمام ملزمان 23 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے کہا تمام ملزمان کی حاضری کیبعدچالان کی کاپیاں تقسیم ہوں گی، بعد ازاں سماعت ملتوی کردی گئی۔اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی تھی ، مقدمے کاتفتیشی افسراور ملزمان کے وکلاعدالت میں پیش ہوئے تھے ، جس کے بعد عدالت نے کیس ایڈیشنل سیشن جج عطاربانی کے پاس ٹرانسفرکردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker