اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید84 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 497 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 198 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 8 ہزار 758، سندھ میں 4 لاکھ 41 ہزار 410، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 66 ہزار 564، بلوچستان میں 32 ہزار 480، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 840 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 37 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 82 لاکھ 86 ہزار 469 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 ہزار 161 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 76 ہزار 112 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 383 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 84 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 497 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 135، سندھ میں 7 ہزار 73، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 175، اسلام آباد میں 879، بلوچستان میں 342، گلگت بلتستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 714 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024