اہم خبریںپاکستان

ٹی ٹی پی آئین کے تحت چلنا چاہے تو عام معافی کا سوچ سکتے ہیں، صدر مملکت

اسلام آباد،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر کوئی کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی)کے نظریات چھوڑ کر پاکستان کے آئین کے ساتھ چلنا چاہے تو حکومت عام معافی کا سوچ سکتی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افغان طالبان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)ہمارے لیے خطرہ ہے، ان کی تیسری یا چوتھی صف کے رہنمائوں کی طرف سے یہ بات آئی ہے کہ وہ کہیں گے ہمارے پاس رہیں مگر پاکستان کے خلاف کوئی حرکت نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے کہا کہ جو ہتھیار ڈال کر پاکستان کے آئین کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، ان کو تسلیم کرتے ہوئے، پاکستان بھی سوچے گا کہ ان کو ایمنسٹی دے یا نہ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ایک قدم ہے، پاکستان عام معافی کا سوچے گا، اگر کوئی ہتھیار ڈالتا ہے’۔صدرمملکت نے کہا کہ ‘میں کسی کا نام نہیں لے رہا، سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ ایسے لوگ جو کریمنل سرگرمیوں میں نہیں رہے ہوں، ٹی ٹی پی والا نظریہ چھوڑ کر پاکستان کے آئین کی پابندی کرنے کے اعتبار سے آنا چاہیں تو حکومت سوچ سکتی ہے کوئی معافی کا اعلان کرے’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker