اہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے ،سرسبز پاکستان مہم کے تحت شہر اقتدار میں مون سون شجرکاری زور و شور سے جاری

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت شہر اقتدار میں مون سون شجرکاری زور و شور سے جاری ہے ۔
سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد کو مزید سرسبز خوبصورت، پرکشش بنانے کیلئے شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات)شہر بھر میں شجرکاری میں مصروف ہے، اس سلسلے میں جامع اور ٹھوس حکمت عملی کے ساتھ متعلقہ سٹاف میں مختلف اوقات میں ڈیوٹیاں بھی تقسیم کی گئیں ہیں۔مزید برآں سی ڈی اے کے شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات)نے سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے رواں برس چار لاکھ سے زائد سدا بہار اور پھلدار پودے اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں، چوراہوں، گرین بیلٹس، سڑکوں اور نالوں کے اطراف سلوپس اور مختلف پارکس میں لگائے ہیں ۔علاوہ ازیں سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد، مختلف این جی اوز اور نجی اداروں،اسلام آ باد چیمبر آف کامرس کے علاوہ دیگر اداروں کو بھی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت شجرکاری کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker