
راولپنڈی ،ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے مویشی منڈی میں پارکنگ فیس تنازعہ پر قتل کیس میں مجرم کوسزائے موت اور 5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔
مقدمے میں نامزد دو ملزمان یاسر شاہ اور نوید بٹ کو عدم ثبوت پر بری کر دیا گیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد راولپنڈی میں گزشتہ سال قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی،ملزمان پر الزام تھا کہ انھوں نے عید الاضحی کے سلسلہ میں بھاٹہ چوک میں لگائی گئی مویشی منڈی میں پارکنگ کے تنازعہ پر ہونے والے جھگڑے کی رنجش کے بعد فائرنگ کرکے نعمان علی خان کو قتل جبکہ مدعی مقدمہ اورنگزیب سمیت رہ گیر اکبرعلی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا تھا،سماعت کے دوران فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمود شاہ عرف مودا کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم دیا،جبکہ ملزمان یاسر شاہ اور نوید بٹ عرف سوناکو وکیل صفائی خواجہ وقار خالد ایڈووکیٹ کی دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے باعزت بری کر دیا۔