بلتی برادری ،پاک سیکرٹریٹ اور فائر اینڈ ریسکیو سمیت دیگر سینکڑوں ملازمین مزدور یونین میں شامل
فائر اینڈ ریسکیو سٹاف کے انتخابی جلسے میں ہزاروں ملازمین نے شرکت کر کے ریفرنڈم کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد،سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ سترہ ستمبر کو ریفرنڈم کے حوالے سے انتخابی اجلاس فیصل مسجد ،کیبنٹ ،پاک سیکرٹریٹ ،لیک ویوپارک ،چیئرمین آفس انکوائری ،فائر بریگیڈ منعقد ہوئے ،فائر اینڈ ریسکیوسٹاف کے انتخابی جلسے میں ہزاروں ملازمین نے شرکت کر کے ریفرنڈم کا فیصلہ مزدور یونین کے حق میں دے دیا ،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین ،پی ڈبلیو ایف کے نیشنل کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم ،مزدور یونین کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علی اصغر مانی بٹ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عارف خان ،سید امیر شاہ کاظمی ،طارق آفریدی ،عارف شاہ ،وارث دلیپ ،اسد محمود ،کلیم عباسی ،ملک ندیم سمیت دیگر عہدیداران نے خطاب کیا ،اس موقع پر بلتی برادری کے روزی خان بلتی ،یحییٰ خان بلتی ،لیاقت علی بلتی ،غلام نبی بلتی ،محمد عارف بلتی ،محمد الیاس بلتی ،انور خان ،ابراہیم بلتی ،محمد حسین بلتی ،شہزاد گل بلتی ،محمد حسن بلتی ،غلام عباس ،علی محمد ،فائر اینڈ ریسکیو سے رفاقت شاہ ،منصور خالد ،کامران عباسی ،مشتاق گل ،رفاقت مسیح ،زاہد عباس ،آصف بلوچ ،مختاراحمد لیڈنگ فائرمین اور چوہدری نیاز کی کاوشوں سے چوہدری محمد سجاد اپنے ساتھیوں سمیت،راول لیک سے سپروائزر یوسف بھٹی ،خالد نذیر میٹ ،اگشن راجہ ،یونس گلزار،رضوان ،نسیم ،خالد پرویز ،رضوا ن ،نسیم اور انکے دیگرسینکڑوں ساتھیوں نے لیبر یونین امان اللہ گروپ اور پاشاگروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے ان تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین جن کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کے لیے غروب ہو چکا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں ملازمین کی مزدور یونین میں شمولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہیںاور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں لیکن آج نوسربازوں کے ٹولے اور اسکی بغل بچہ تنظیم جو ایک سکے کے دورخ ہیں وہ ملازمین کو پلاٹوں کے حوالے سے بیوقوف بنانے کے لیے اپنے اعلان کردہ احتجاج اور سینی ٹیشن کے جلسوں کو منسوخ کر نے پر مجبور ہو چکے ہیں کیونکہ سی ڈی اے کے محنت کش نے اس مزدور دشمن ٹولے کی منفی سیاست کو مستردکر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج یہ ریفرنڈم کے میدان میں مزدور دشمن کی کارکردگی کے مقابلے میں سی ڈی اے کے محنت کش کو جواب دینے کے قابل نہیں رہے ،2017میں انتظامیہ کے کاندھوں پر سوارہو کر سیاسی یتیموں کے اس ٹولے نے ملازمین کے پلاٹ ،بچوں کی بھرتی ،ایم سی آئی کے خاتمے کے دعوے کر کے اقتدار حاصل کیا تھا لیکن اپنی کرپشن ،لوٹ مار کی بدولت محنت کشوں کے ساڑھے تین سال سے زائد کا عرصہ نہ صرف ضائع کر دیا بلکہ ادارے و محنت کش کے وقار کو بھی مجروع کیا ،سی ڈی اے مزدور یونین نے 30اپریل 2011کو ریگولرو ریٹائرڈ ملازمین،بیوائوں کے لیے چھ ہزار سے زائد پلاٹوںکی منظوری کرواکر قرعہ اندازی کا حکم نامہ جاری کروایا تھا جس کی قرعہ اندازی کے خلاف یہی غدار ٹولہ اپنے حواریوں کے ذریعے عدالتوں سے سٹے لیتا رہا اور ساڑھے تین سال تک مزدور یونین کا ملازمین کے پلاٹوں کے حوالے سے عدالتی فیصلہ آنے کے باوجودیہ خواب خرگوش کی نیند سوئے رہے اور انکو ملازمین کے پلاٹ اور دیگر حقوق یاد نہ آئے اور آج جب تمام طرف سے دھکے کھانے کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق سی ڈی اے میں ریفرنڈم کروانے کا حکمنامہ جاری ہواتو ڈبل بیسک کی طرح اس نوسرباز ٹولے نے ایک بار پھر پہلے پلاٹ اورپھر الیکشن کا ڈرامہ شروع کر دیا ،پلاٹ سی ڈی اے کے محنت کش کا حق ہے جو انھیں ہر صورت میں ملے گا اور کوئی مائی کا لال سی ڈی اے مزدور یونین کے ہوتے ہوئے ہمارے محنت کش کے پلاٹوں کو اب نہیں روک پائے گا ،انشاء اللہ فتح سی ڈی اے مزدور یونین کا مقدر بن چکی ہے اور ہمارے مخالفین میں اتنی اخلاقی جرات بھی نہیں کہ وہ الزامات ،کردارکشی اور اوچھے ہتھکنڈے کی سیاست کو چھوڑ کر کارکردگی کے حوالے سے ریفرنڈم کے میدان میں ہماراسامنا کر سکیں ،مزدور یونین محنت کشوں کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے سی ڈی اے کا محنت کش مزدور یونین کے پرچم تلے متحد ہوکر اسے بھاری اکثریت سے کامیاب کروائے ۔