راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے ملاقات کی جس میں افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات میں یورپی یونین اور پاکستان کے تعلقات کے فروغ سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ، مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین کی سفیر نے افغانستان میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے ،یورپی یونین کی سفیر نے افغانستان سے پاکستان کے زیر انتظام کامیاب انخلاکو سراہا ۔