بین الاقوامی

طالبان حکومت سے رابطہ برقرار رکھیں گے،چین

بیجنگ (آئی پی ایس )ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وینبنگ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی خودمختاری، آزادی، سالمیت کا احترام کرتے ہیں جبکہ ہم افغانستان کی نئی حکومت اور رہنما کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کیلئے تیار ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین بن کا کہنا ہے کہ افغانستان کی خودمختاری، آزادی، سالمیت کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی نئی حکومت اور رہنماکے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کیلئے تیار ہیں۔قبل ازیں ترجمان محکمہ خارجہ نے طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا طالبان کو ان کی باتوں سے نہیں، ان کے اقدامات سے پرکھیں گے۔ان کا مزید کہ تھا کہ ہمیں امید ہے کہ افغانستان کے نئے حکام تمام حلقوں اور نسلوں کے لوگوں کی سنیں گے تاکہ اپنے لوگوں کی خواہشات اور بین الاقوامی برادری کی توقعات کو پورا کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker