
مورگن اسٹینلے کمپوزٹ انڈیکس میں پاکستانی مارکیٹ کی درجہ بندی ایمرجنگ سے کم کرکے فرنٹیئر مارکیٹس میں منتقل کردی گئی۔مارکیٹ کی توقعات کے مطابق ، مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل (ایم ایس سی آئی)نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)کو کم ترقی یافتہ معیشتوں میں 1 دسمبر 2021 سے فرنٹیئر مارکیٹس (ایف ایم)انڈیکس میں شامل کیا جائے گا۔کمپنی کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستانی کمپنیز انڈیکس کے حجم اور لیکویڈٹی کی شرائط پوری نہیں کر رہیں۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان کا ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے نکلنے کا مطلب ہے کہ ہمارے خدشات درست نکلے۔انھوں نے کہا کہ عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی عوام کو درپیش مشکلات کا اعتراف ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 3 سالوں کے دوران پاکستان سے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ملک ہونے کا درجہ بھی چھن گیا ہے، عمران خان کو عوام خوشحال اور عالمی اداروں کو بد حال نظر آرہے ہیں۔