اہم خبریںپاکستان

راؤسردار علی خان نے آئی جی پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

لاہور(آئی پی ایس )نئے آئی جی پنجاب راؤسردار علی خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا،راؤ سردار علی خان کو چارج سنبھالنے پر پولیس کے دستے نے سلامی دی۔ تفصیلات کے مطابقرا ؤسردار علی خان کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں سے ہے اور انہوں نے 1990میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان میں شمولیت کی۔راؤ سردار علی خان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 18 ویں کامن سے ہے۔ان دنوں راؤ سردار علی خان ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی لاہور کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔اس سے قبل رؤا سردار علی خان ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس پنجاب اور سی پی او کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔راؤسردار علی خان 21 فروری 65 کو لودھراں میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور سے ایم بی بی ایس کیا اور 25 برس کی عمر میں مقابلے کا امتحان پاس کر کے پولیس سروس میں آ گئے۔ نئے آئی جی پنجاب سرگودھا اور بہاولپور میں آر پی او رہنے کے علاوہ بطور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ را ؤسردار علی خان سی پی او فیصل آباد، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس بیورو میں بطور جوائنٹ ڈی جی بھی رہے ہیں۔ سردار علی خان کی بطور ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹیز میں بھی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker