
گجرات(آئی پی ایس )گجرات میں جگو ہیڈ کے قریب پک اپ برساتی نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد ڈوب کر جاں بحق جبکہ چار مسافروں کو بچالیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گجرات میں جگوہیڈ کے قریبپک اپ برساتی نالے میں گر گئی، حادثے میں 9 افراد ڈوب گئے۔ برساتی نالے میں 5 افراد ڈوب کر جاں بحق جبکہ 4 کو بچالیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے برساتی نالے سے لاشیں نکال لیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں کمشنر گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔