لاہور(آئی پی ایس )لاہور ہائیکورٹ ، 6 ایڈیشنل اینڈ سیشن ججز کے تقرری کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے تقرری کے احکامات جاری کیے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو سپیشل جج اینٹی کرپشن تعینات کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن طارق جاوید کو سپیشل جج اینٹی کرپشن بہاولپور تعینات کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ارشد علی کوفیصل آباد تعینات کردیا گیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن محمد سلیم کوگوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن مشتاق احمد اوجلہ کو ملتان تعینات کردیا گیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نوید احمد کو ڈیرہ غازی خان اورعارف محمودخان کو ساہیوال میں تعینات کیا گیا ہے۔