![](https://ips.media/wp-content/uploads/2021/08/Zabihullah-Mujahid.jpg)
کابل: افغان طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔
اس بات کا اعلان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی اسلامی حکومت کے سربراہ محمد حسن اخوند جب کہ ملا عبدالغنی برادر نائب صدر ہوں گے جب کہ مولوی عبدالحکیم عدالتی امور کو دیکھیں گے۔