اسلام آباد،سیاحت کے فروغ کیلئے گلگت بلتستان حکومت نے صوبے میں 3 سیاحتی شہر بسانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سیاحتی شہروں کے قیام کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے وزیر علیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی مشاورت ہوچکی، گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژن میں ایک ایک سیاحتی شہر بسائے جائیں گے، سیاحتی شہروں کے قیام کیلئے باضابطہ کنسپٹ پیپرز تیار کرلیے، ان شہروں کے قیام کیلیے جگہوں کی نشاندہی و سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جلد عملی اقدامات اٹھائے جانے کا امکان ہے۔وزیر علیٰ خالد خورشید نے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے، خالد خورشید نے آگاہ کیا کہ ابتدائی طور پر اسکردو شہرکو سیاحت کے حوالے سے ڈویلپ کیا جائے گا، اسکردو کو ڈویلپ و پلان سٹی بنائیں گے، سیاحوں کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ان کی ایکوموڈیشن کیلئے ہوٹلز و موٹلز اوررومز تیار کیے جائیں گے۔
Related Articles
پاکستان اور چین کی سدا بہار تزویراتی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، وزیراعظم
جمعرات, 26 دسمبر, 2024