اہم خبریںعلاقائی

یاسین یوتھ ایکشن موومنٹ نے مزار لالک جان پر علاقائی مسائل پر مبنی سپاسنامہ فورس کمانڈرمیجر جنرل جواد احمدکے حوالے کیا

یاسین ،یاسین یوتھ ایکشن موومنٹ نے مزار لالک جان پر علاقائی مسائل پر مبنی سپاسنامہ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل جواد احمد کے حوالے کیا۔
تفصیلات کے مطابق یاسین یوتھ ایکشن موومنٹ نے فورس کمانڈرمیجر جنرل جواداحمد صاحب سے یاسین کے علاقائی مسائل آگاہ کیا اور سپاسنامہ پیش کیا۔ فورس کمانڈر نے یوتھ ایکشن موومنٹ مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی اور FCNA ہیڈکوارٹر میں دورے کی دعوت بھی دی-یاسین یوتھ ایکشن موومنٹ کے سپاس نامہ درجہ زیل مطالبات پر مبنی تھا،یاسین میں ایس کام فور جی سروس کو یقینی بنایا جائے ۔ب- یاسین میں لالک جان شہید کے نام پر ایک سٹیڈیم بنایا جائے پ- APS ہندور کو باقی APS سکولوں اور کیڈٹ کالجز کی طرح APSACS کے انڈر چلایا جائے ج- aps ہندور میں اساتذہ کی بھرتی کا عمل غیر تسلی بخش ہے- ٹیسٹ انٹرویوز کے لئے کوالیفائیڈ پروفیشنلز کو ہائیر کیا جائے د- دور دراز کے گاں سے آنے والے بچوں کے لئے سکول بسوں کا انتظام کیا جائے ح- ناقص انتظامی معاملات اور کمتر معیار تعلیم کی وجہ سے APS ہندور میں طلبا کی تعداد چھ سو سے کم ہو کر 278 رہ گئی ہے- شفاف انکوائری کے زریعے وجوہات اور زمرہ داران کا پتہ چلایا جائے خ- مزار لالک جان پر ہونے والی تقریبات میں مقامی لوگوں کو شرکت سے روکنے کی وجہ سے عوام میں تفریقی احساسات جنم لے رہے ہیں-گ- لالک جان ہسپتال ہندور میں لیبر روم, نرسری روم اور سٹاف کے لئے رہائشی جگہ میسر نہ ہونے کی وجہ سے عملہ اور عوام دونوں مشکلات سے دوچار ہیں-جنرل صاحب جب مزار پہ حاضری کے بعد واپس مین گیٹ پہنچنے تو یوتھ ایکشن موومنٹ نے عوام کو شمولیت سے روکنے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جس پر جنرل صاحب نے دوبارہ یوتھ ایکشن موومنٹ کے ممبران اور عوام کے ساتھ مزار کا دورہ کیا اور تصاویر بنوائیں- انھوں نے اس موقع پہ حکم جاری کیا کہ آئندہ ہر تقریب میں عوام کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے اور کسی کو بھی شامل ہونے سے نہ روکا جائے. ساتھ ہی جنرل صاحب نے یوتھ کو آئندہ تقریبات کا انتظام خود سنبھالے کا بھی کہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker