
ہنزہ ،وادی ہنزہ کے مشہور سیاحتی مقام عطا آباد جھیل پر یوم دفاع کے موقع پر ششکٹ بوٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے وطن کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا انوکھا انداز اپنایا گیا، عطا آباد جھیل پر سبز ہلالی پرچموں سے سجی بوٹ ریلی کاانعقاد،سنیئر وزیر گلگت بلتستان جرنل ریٹائر عبیداللہ بیگ کی شرکت۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے مشہور سیاحتی مقام عطا آباد جھیل ہنزہ کے مقام پر یوم دفاع کے موقع پر وطن کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے سبز جھنڈوں سے سجھے کشتیوں پر مبنی ریلی کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر پاک فوج اور وطن سے محبت کا اظہار ملی۔نغموں اور نعروں کی شکل میں کیا گیا۔بوٹ ریلی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے سینئر وزیر گلگت بلتستان کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ نے خطاب کرتے ہوئے انیس سو پینسٹھ کے جنگ میں ملک کا دفاع کرنے والے پاک فوج کے جری جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے اپنے ہجم سے کئی بڑی فوج کے غرور کو خاک میں ملا دیا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاک سر زمین پر اگر کسی میلی آنکھ سے دیکھنے کی بھی کوشش کی تو پاک فوج اور عوام اس کی ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے سربکف تیار ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہنزہ کی ترقی خوشحالی کے لیے ہماری کی حکومت بھرپور کوششیں جاری ہیں بہت جلد آپنے سیاسی مخالفین کو ترقیاتی منصوبوں کی جال بچھا کر جواب دیں گے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ عطا آباد ششکٹ جھیل پر 54 میگاواٹ کا منصوبہ ہمارے دور حکومت میں ہی مکمل کی جائے گی اس منصوبے پر کسی کو سیاست کرنے نہیں دیا جائے گا ،کیونکہ اس منصوبے سے ہمارے سیاسی مخالفین کو بہت تکلیف ہے۔تقریب میں کمال الدین قمر ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ کے علاہ دیگر سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔عطا آباد جھیل پر منعقدہ بوٹ ریلی کو دیکھنے مقامی لوگوں کے علاہ سیاحوں کی کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔