لاہور ،وفاقی اور پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کے دو بھائیوں کے حلقوں کیلئے سرکاری خزانے کے منہ کھول دئیے۔
ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کے حلقوں کیلئے وفاقی حکومت اور صوبائی وزارت خزانہ نے ساڑھے 7 ارب روپے سے زائد کے فنڈز کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کے بڑے بھائی مخدوم خسرو کے حلقے میں پنجاب حکومت نے 350 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیتے ہوئے 5 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔