اسلام آباد،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ملک کے مختلف حصوں سے طلبہ و طالبات کے مطالبے پر یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں2021ء کے میٹرک /ایف اے اور آئی کام کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 20۔ستمبر2021ء تک توسیع کی منظوری دے دی ہے ۔
قبل ازیں داخلوں کی آخری تاریخ 6۔ستمبر تھی ، تاریخ میں توسیع کی منظوری دیتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کا موقع فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیاء الحسنین کے مطابقمیٹرک پروگرام کی لیٹ فیس چارجز 300روپے جبکہ ایف اے اور آئی کام میں 500روپے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ نئی تاریخ تک داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ داخلے کے خواہشمند طلبہ سے نئی تاریخ تک فیس وصول کرنے کے لئے بینکوں کو ہدایت کردی گئی ہے۔داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہیں۔ طلبہ کی سہولت کے لئے تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں ۔طلباء کو الائیڈ بینک ، مسلم کمرشل بینک ، یونائیٹڈ بینک اور فرسٹ وویمن بینک کی کسی برانچ میں فیس جمع کروانا ہوگی۔طلبہ جاز کیش ، ایزی پیسہ اور یو پیسہ کی موبائل ایپ *786#USSDسٹرنگ /ریٹیلر ایجنٹ/فرنچائز اور موبی لنک ، ٹیل نار ، یو بینک کی برانچز کے ذریعے بھی فیس جمع کراسکتے ہیں۔داخلہ فیس جمع کرانے کا طریقہ کار پراسپکٹس میں فراہم کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے بی اے جنرل)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(، بی کام)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس( ،2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، ڈیڑھ ،اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، 10مضامین میںچار سالہ بی ایس پروگراموں کے داخلے 18۔اکتوبر تک جاری رہیں گے۔