اہم خبریںصحتعلاقائی

وفاقی دالحکومت کے دیہی علاقوں میں اتائی ڈاکٹروں کی بھرمار،جانوں سے کھیلنے لگے

اسلام آباد(ارمان یوسف) وفاقی دالحکومت میں اتائی ڈاکٹروں کی بھرمار، غیر کوالیفائیڈ اوربغیر لائسنس اتائی ڈاکٹر لوگوں کی جانوں سے کھیلنے لگے، دیہی علاقوں میں اتائی ڈاکٹرز بغیر کسی ڈگری اور ڈپلومہ کے ہر مرض کا علاج کرنے میں مصروف ،اسلام آبادہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی اور ڈرگ انسپکٹرز بے بس ، جلد کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکے مختلف علاقوںمیں ہرطرف اتائی ڈاکٹرز کا راج ہے، ہرطرف اتائی ڈاکٹر کلینک کھولے بیٹھے ہیں اور کلینک میں ہر مرض کا علاج کرتے ہیں،دانت کی تکلیف ہو کوئی اور مرض یا پھرآپریشن کرانا ہو ،ان کلینکس میں ساری سہولتیں ملیں گی، کلینک کے باہر لگے بورڈ پر نام کسی اور ڈاکٹر کا اور علاج کوئی اور کرتا ہے، اتائی ڈاکٹر لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں مبتلا کر رہے ہیں،ہیپاٹائٹس اور ایڈز سمیت دیگر موذی امراض پھیلنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق چند اتائی ڈاکٹروں کی سرپرستی ایم بی بی ایس ڈاکٹر ز کی طرف سے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے ترجمان اسلام آبادہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی مریم ضیا نے بتایا کہ اتھارٹی نے شہر میں بیشتر کاروائیاں کی ہیں،ہماری ٹیمیں اس وقت شہر میں میپنگ کے عمل میںمصروف ہیں،اتھارٹی کو رجسٹریشن کیلئے 600 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جس میں 351 کو جزوی طور پر رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا شکایات سیل مکمل فعال ہے،ہر شکایت کو مکمل طور پر چیک کرنے کے بعد کاروئیاں کی جا تی ہیں۔ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کو زیادہ وقت نہیں ہوا، اس لیے پہلے مرحلے میں تمام نجی ہسپتالوں، کلینکس اور دیگر کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے،جس کے بعد کاروائیوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اتھارٹی شہر میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے جس کیلئے تمام تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker