اسلام آباد،ایس پی رورل عثمان ٹیپو کی ہدایت پر ہومی سائیڈ یونٹ اور تھانہ کورال پولیس کی کارروائی، ایک ہفتہ قبل رشتہ کے تنازعہ پر لڑکی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق راجہ حسین نامی شخص نے پولیس کو اطلاع دی کہ محمد شہزاد جو میرا بھانجا ہے نے گھر کے اندر گھس کر میری بھتیجی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے ،اطلاع ملنے پر مقامی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی،زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے وقوعہ میں ملوث ملزم کی گرفتار ی کی کوششیں شروع کر دیں،تھانہ کورال پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی ہیومن ریسورسز بروئے کار لاتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا، وجہ عناد محمد شہزاد نامی شخص مقتولہ سے رشتہ کرنا چاہتا تھا انکار پر قتل کردیا ۔ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ۔