اسلام آباد، پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کے 4افسران کو تبدیل کر دیا گیا جسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسرچ اینڈ پالیسی ونگ جاوید اقبال کا آپریشن اینڈ ڈسٹربیوشن ونگ پیمرا ہیڈکوارٹر جبکہ ڈائریکٹر جنرل آپریشن اینڈ ڈسٹربیوشن ونگ محمد فاروق کا ایچ آر ونگ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی جنرل منیجر ریسرچ اینڈ پالیسی ونگ محمد علی کو سب آفس سرگودھا ، ڈپٹی جنرل منیجر پی سی پی سیل محمد خلیق کو ریجنل آفس ملتان میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔ چیئرمین پیمرا نے تبادلوں کی منظوری دے دی ہے ۔